Pak News

ٹریل تھری پر لڑکی سے مبینہ زیادتی کے کیس میں ڈرامائی موڑ



اسلام آباد میں ٹریل تھری پر لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے کیس میں ڈرامائی موڑ آگیا، لڑکی نے جھوٹا مقدمہ بنانے کا اعتراف کرلیا، عدالت نے ملزم نعمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ٹریل تھری پر لڑکی سے مبینہ زیادتی کے ملزم نعمان رزاق کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے 5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

کیس اس وقت ڈرامائی شکل اختیار کر گیا جب مبینہ طور پر زیادتی کا شکار ہونیوالے لڑکی نے ملزم کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کرانے کا اعتراف کرلیا۔

مقامی عدالت کے جج عدنان رسول نے جھوٹا مقدمہ درج کرانے والی ملزمہ سدرہ اور اس کے ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

لڑکی نے گزشتہ روز عدالت کے سامنے جھوٹا مقدمہ کرنے کا بیان دیا تھا، لڑکی نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ڈیڑھ لاکھ روپے کے عوض زیادتی کا جھوٹا کیس بنایا۔


Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button