فیروز خان نے شرمین عبید چنائے سے جاری تنازع ختم کرنے کا اعلان کر دیا

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے پہلے اپنے مداحوں کو پھر سابق اہلیہ علیزے کو معاف کرنے کی درخواست کی اور اب فلم ساز شرمین عبید چنائے کے ساتھ جاری تنازع ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یکم محرالحرام کو ٹوئٹ کرتے ہوئے پہلے اداکار نے اپنے مداحوں سے سابق اہلیہ کو معاف کرنے اور انہیں سپورٹ کرنے کی درخواست کی اور پھر اگلا ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کرنے والی سابق اہلیہ علیزے فاطمہ رضا گزشتہ چند دنوں سے ان کے ساتھ بہت مہربان ہیں کہ انہوں نے ان کا دل جیت لیا.
– Aliza has been immensely kind in past few days. Literally won me.
— Feroze Khan (@ferozekhaan) July 20, 2023
تاہم اب فلم ساز شرمین عبید چنائے سے معافی کا مطالبہ کرنے والے اداکار فیروز خان نے صلاح کے اس سلسلے کو مزید آگے بڑھایا ہے اور فلم ساز کے ہمراہ تمام تنازعات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
فیروز خان نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’شرمین عبید کے معاملے کو بھی ختم کرنا چاہتا ہوں، میں نے سیکھا ہے آزادی ایک نعمت ہے۔ یا اللہ آپ مہربان ہیں‘۔
– would like to let go of sharmeen obaid’s case also; I have learnt freedom is a bliss. Ya Allah merciful you are no one would even feel it.
— Feroze Khan (@ferozekhaan) July 22, 2023
اداکار کے مداحوں کی جانب سے ان کے اس عمل کو خوب سراہا جا رہا ہے۔